نواز شریف

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مجرم کا نام عمران خان ہے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ کے سب سے بڑے مجرم کا نام عمران خان ہے، جس نے ملک کو تمام شعبوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں، انہیں ہمارے اور اسلامی معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام کا نہیں پتہ، مدینہ کی ریاست کا نام لیکر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں دیکھنے کو نہیں ملتیں۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، ملکی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور شاید آئندہ بھی نہ ملے۔ عمران خان نے ہر شعبے میں جو کیا ہے، پاکستان کیلئے آئندہ کیلئے اتنے گہرے اثرات چھوڑ رہی ہے وہ چیز جس کو دوبارہ ٹھیک کرنا مشکل ہوگا، ملکی معیشت، معاشرت، اخلاقیات کو تباہ کردیا اور بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے