عظمی بخاری

مریم نواز نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے تنخواہ اور کوئی مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کے پاس کٹے مرغی انڈوں لنگر خانوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ آپ تعصب کو دماغ سے نکالیں۔ مریم نے بطور وزیراعلی کسی قسم کی کوئی مراعات سرکاری گاڑی، سرکاری گھر اور نہ ہی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز کی کارکردگی پر یہ بات نہیں کرسکتے۔ تحریک فساد والوں کی اپنی کوئی پوزیشن نہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ رانا آفتاب نے وزیراعلی کے الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ تحریک فساد والوں کی بدتمیزی کی ٹریننگ ہوئی۔ تمیز سکھانے کی کوشش کررہی ہوں۔ راجہ بشارت صاحب آپ جو کام نہ کر سکے مریم نواز آتے ہی ائیر ایمبولینس لا رہی ہے تاکہ عوام کی خدمت ہو۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ فساد پارٹی اس وقت آخری دم تک جائے گی جب مریم نواز کی حکومت کامیاب ہوگی۔ رمضان پیکج میں کسی کو لائن میں نہیں لگنا پڑے گا، عزت نفس سے ضرورت کی چیزیں دہلیز پر دیں گے۔ 70 لاکھ سے زائد خاندان رمضان پیکج سے مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے