سیکیورٹی فورسز

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار

مردان (پاک صحافت) پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کا اہم دہشت گرد سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مردان ریجن میں کامیاب آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد پکڑ لیا جس کی نشاندہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا اور پشاور میں دہشت گرد کارروائیوں کے دوران تباہی مچانا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے