ڈاکٹر عبدالقدیر خان

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل مدت علیل رہنے کے بعد آج انتقال کرگئے ہیں۔ اس خبر نے آج ہر پاکستانی کو سوگوار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات طبعیت خراب ہونے پر انہیں کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جب طبعیت مزید بگڑ گئی تو ڈاکٹروں نے ان کو آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا، جہاں صبح سات بجے ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی ہے۔

دوسری جانب محسن پاکستان اور دنیا کے پہلے اسلامی ملک میں ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ پروفیسر الغزالی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سول اور ملٹری حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسلام آباد میں بارش کے باوجود نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے