سعد رفیق

ملکی بقاء کا معاملہ ہو تو سیاست پیچھے رہ جاتی ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملکی بقاء کا معاملہ ہو تو سیاست پیچھے رہ جاتی ہے، جب اتحادی حکومت آئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، نحوست کے دور سے پاکستانیوں کی جان چھوٹی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا منصوبہ سب کے سامنے تھا، عمران خان اور اس کے سہولت کار ای وی ایم کا منصوبہ لے کر آئے۔ ہم سب نے مل کر اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا اور ریاست بچانے چل پڑے، ہم سب مل کر دیانتداری سے کا م کر رہے ہیں کہ ملک اس صورتحال سے نکلے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ 20 حلقوں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، اس فیصلے پر پیپلز پارٹی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے، عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے سرکس لگایا ہوا تھا، عمران خان اور اس کے ساتھی اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گرنے کے قریب تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے