ٹرین سیسٹم

دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور فرانسیسی جاپانی کنسورشیم کے بیچ معاہدہ

شارجہ (پاک صحافت) دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کے ٹرین سسٹم  کی دیکھ بھال اور اسے چلانے کے لیے ایک فرانسیسی جاپانی کنسورشیم کے ساتھ  پندرہ سالہ معاہدہ کیا ہے۔
پاک صحافت کو موصول رپورٹ کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے) کے زیراہتمام ایک عوامی ٹینڈر کے بعد 542 ملین امارتی درہم (147 ملین ڈالر) کی لاگت سے یہ معاہدہ تین کمپنیوں کیلس، مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز انجینئرنگ اور میتسوشی کارپوریشن کو دیا گیا۔ یہ گروپ 8 ستمبر 2021 کو معاہدے کے تحت اپنے فرائض سنبھالے گا۔
دبئی میڈیا آفس کے ذریعے جاری کردہ بیان میں آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل مطر محمد الطایر نے کہا ’کنسورشیم دبئی میٹرو ریڈ اور گرین لائنز کےعلاوہ روٹ 2020 کے آپریشن اور بحالی کی خدمات انجام دے گا۔‘
پریس ریلیز کے مطابق’یہ دبئی ٹرام آپریشن، میٹرو اور ٹرام نیٹ ورک کے تمام اثاثوں بشمول ٹرینوں، کنٹرول سینٹرز،سٹیشنز اور اس سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو بھی پورا کرے گا۔‘
آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل مطر محمد الطایر نے کہا یہ گروپ خود کار میٹرو اور کرایے کے نظام کے آپریشن اور دیکھ بھال کا بھی ذمہ دار ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے ریل آپریشن کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق آؤٹ سورس کرنا عوامی خدمات کی استعداد کار بڑھانے کی دبئی کی وسیع کوششوں کے مطابق ہے۔
متر محمد التائیر نے کہا ’لندن، سنگاپور، پیرس اور سڈنی جیسے شہروں میں مشہور میٹرو لائنز میں میٹرو اور ٹرام آپریشن کی دیکھ بھال اورآؤٹ سورسنگ ایک عام عالمی رواج ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

پرچم

صیہونی حکومت سے امریکیوں کی نفرت میں اضافہ/55% امریکی غزہ کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہیں

پاک صحافت گیلپ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے