جنرل قمر جاوید باوجوہ

مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اورغیر انسانی فوجی محاصرہ جاری ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اورغیر انسانی فوجی محاصر ہ جاری ہے، تاہم کشمیری بھائیوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنر ل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے اور خطے میں دیر پا امن و استحکام کے لئے تنازع کا حل ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جارہی ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی بحران پیدا ہوچکا ہے اور علاقے کی مخدوش صورتحال نے علاقائی سلامتی کو داو پر لگادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے