اسرائیلی ناجائزعدالت نے 21 سالہ فلسطینی جوان کو 26 سال قید کی سزا سنا دی

اسرائیلی ناجائز عدالت نے 21 سالہ فلسطینی جوان کو 26 سال قید کی سزا سنا دی

تل ابیب (پاک صحافت) اسرائیل کی ایک فوجی ناجائز عدالت نے زیر حراست فلسطینی نوجوان 21 سالہ محمود رمضان الحلبی کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 26 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے ڈیڑھ لاکھ شیکل جرمانہ اور 10 ہزار شیکل ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ رمضان الحلبی کو اسرائیلی فوج نے 2018ء کو حراست میں لیا تھا، اس پر ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کرکے اسے زخمی کرنے سمیت دیگر الزامات عاید کیے گئے ہیں وہ اس وقت عوفر جیل میں قید ہے۔

دوسری جانب قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کشتی کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

فلسطینی ماہی گیر یونین کے رابطہ کار زکریا بکر نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی کشتی کی طرف سے وسطی غزہ میں سمندری حدود میں ایک فلسطینی ماہی گیر کشتی پر دو گولے داغے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کشتی کو نقصان پہنچا تاہم اس پر سوار ماہی گیر محفوظ رہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب ایک فلسطینی کشتی کو جو کہ سیکیورٹی خطرہ بننے والی تھی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فوج نے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں ایک فلسطینی کشتی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ آگے بڑھنے کی کوشش کررہی تھی۔

دریں اثنا یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر فلسطینی زرعی اراضی کےگرد لگائی باڑ چوری کرلی

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے بورین کے جنوب میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر دھاوا بولنے کے بعد کھیتوں کی حفاظت کےلیے لگائی گئی باڑی کاٹ لی اور ساتھ لے گئے۔

بورین غرب اردن کے مختلف دیہات میں سے ایک ہے اور اس پر اسرائیل نے سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضہ کرلیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے بورین کی 233 دونم اراضی پر قبضہ کرلیا اور سنہ 1983ء کو وہاں پر یتسھار کالونی قائم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے