مریم اورنگزیب

مقامی سطح پر سولر پینلز تیاری پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر سولر پینلز تیاری پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں لانگ ٹرم، شاٹ ٹرم اور مڈ ٹرم بنیادوں پرانسداد اسموگ بارے سیکٹورل ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔ اجلاس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکموں اور سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر وزیر نے گاڑیوں کی انویسٹیگین سرٹیفیکیشن SOPs کے مطابق QRCode کے ساتھ پبلک پراٸیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی سے آج سے ہی پورے فریم ورک کے ساتھ سیکٹروائزاس پر کام کیا جائے، انسداد سموگ کے لیے شعبہ جاتی سطح پر عوام الناس کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی، اینٹی اسموگ زرعی آلات اور کرشرز کے استعمال پر عملدرآمد بارے کسانوں کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی مکمل میپنگ وزوننگ، سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے، ہاؤسنگ سوسائٹز سمیت وزیر تعمیر مقامات پر ڈسٹ مینجمنٹ، ٹری پلانٹیشن اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں، ہر سیکٹر کمیونیکیشن یونٹ بنائے، کمیونیکیشن سٹریٹیجی پر کام کریں یہاں سے ہر سیکٹر اپنی آگاہی مہم چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے