رانا ثناءاللہ

اگر کسی نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئیگا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف نیب میں کرپشن کے درجنوں کیسز ہیں، تاہم ان کی گرفتاری القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیسز میں قانون کے مطابق ہوئی ہے، اگر وہ قانون کے مطابق نیب کے سامنے پیش ہوتے تو کیس کی کارروائی بغیر گرفتاری چلائی جاسکتی تھی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو چیلنج کیا تھا پراپرٹی کا جواب دو، پراپرٹی منتقلی کی دستاویزات پہلے ہی پیش کی۔ شہزاد اکبر بیچ میں آئے اور سودا طے پایا، پراپرٹی القادر ٹرسٹ کے نام پر ٹرانسفر کی گئی، اور رقم قومی خزانے کے بجائے سپریم کورٹ اکاؤنٹ میں ڈال دی، سودے کے نتیجے میں القادر ٹرسٹ بنایا گیا، برطانوی حکومت نے رقم واپسی کیلئے پاکستان حکومت سے رابطہ کیا، 190 ملین پاؤنڈ عوام کی امانت تھی، خزانے میں واپس آنا تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے عمران خان کو نوٹس کرکے شامل تفتیش ہونے کا کہا، یہ نیب میں پیش نہیں ہوئے، نوٹس کو عدالت میں چیلنج کردیا، جس پر عدالت نے کہا انہیں شامل تفتیش ہونا چاہیے، جواب دینا چاہیے، کیس میں بینیفشری پراپرٹی ٹائیکون ہے لیکن جرم ان کا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ فرح گوگی کے وزیراعظم ہاؤس آنے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی، فرح گوگی نے 12 ارب روپے بیرون ملک منتقل کیا، توشہ خانہ کیس بھی ثابت شدہ ہے، اس میں بھی چوری کررہا تھا، عمران خان نے اپنی کابینہ سے بھی فراڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے