مفتی منیب

مفتی منیب سمیت دیگر کئی افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر کئی علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لئے تٖفصیلات طلب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی حمایت  کرنے پر سندھ حکومت نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر متعدد علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور فہرست میں شامل تمام افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے فورتھ شیڈول میں ڈالنے والوں کی فہرست میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ حاجی رفیق پردیسی، غلام غوث بغدادی، مولانا ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی کا نام بھی شامل ہے، پولیس کی جانب سے دستاویزات مکمل کرکے سی ٹی ڈی کو بھجوائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے