عراقچی

تمام پابندیاں ختم ہونے تک ہم اپنے مطالبات پر ڈٹے رہیں گے، عراقچی

تہران {پاک صحافت} ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک تمام پابندیاں ختم نہیں کی جاتی ہیں ہم اپنے مطالباتپ پر ڈٹے رہیں گے۔

سید عباس عراقچی نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں کہا ہے کہ مذاکرات میں بہت ساری قسم کے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں اس کے مطابق ہم کسی بھی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کی یہ پالیسی بالکل واضح ہے کہ پہلے تمام پابندیوں کو ختم کیا جانا چاہئے ، جس کے بعد توثیق ہوگی اور پھر کہیں جاکر اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات قطعی طور پر نہیں کہی جا سکتی ہے کہ مذاکرات کا مقررہ وقت کیا ہوگا لیکن یہ بات واضح ہے کہ ہم بات چیت کو طویل نہیں ہونے دیں گے۔

عراقچی کے مطابق ، اگر ہم یہ سمجھ لیں کہ فریقین مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے یا وقت ضائع کررہے ہیں ، تو ہم یقینی طور پر بات چیت کو اسی جگہ پر چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ ذہانت کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اردن

اردن صہیونیوں کی خدمت میں ڈھال کا حصہ کیوں بن رہا ہے؟

(پاک صحافت) امریکی اقتصادی امداد پر اردن کے مکمل انحصار کو مدنظر رکھتے ہوئے، واشنگٹن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے