رضا ربانی

معیشت کا معاملہ آئندہ حکومت ہی آ کر دیکھے گی، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ معیشت کا معاملہ آئندہ حکومت ہی آ کر دیکھے گی، صرف الیکشن کا انعقاد سیاسی استحکام نہیں لاتا، اگر ہم سیاسی استحکام چاہتے ہیں تو الیکشن کے رزلٹ کو تسلیم کیا جائے، سول ملٹری تعلقات کی مساوات پر نظرِ ثانی کی جائے، اختیارات کے مثلث پر کام کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق رضا ربانی نے اپنی سربراہی میں اسلام آباد میں پاکستان میں الیکشن، سیاسی استحکام اور معاشی بحالی کے موضوع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہ ہو، سیاسی انجیئنرنگ ہو گی تو ممکن نہیں ہو سکے گا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشاہد حسین تو آئندہ الیکشن کو فری اینڈ فیئر نہیں دیکھ رہے،  ملک میں شفاف الیکشن کے لیے سب جماعتوں کو برابری کا موقع دیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ میں ان تمام فورسز کو متنبہ کرتا ہوں جو نیا مرکزی نظام حکومت لانا چاہتی ہیں کہ آپ آگ سے کھیل رہے ہیں، صوبے تیار نہیں کہ آپ ملک میں ون یونٹ لائیں، آیا پارلیمانی جمہوریت ہو یا صدارتی نظام ہو، اس ملک میں غریب عوام نے پارلیمانی جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ المیہ ہے کہ 75 سال بعد بھی ہم نظامِ جمہوریت کی بات کر رہے ہیں، ہم آئین میں ترمیم نہیں منسوخی کی بات کر رہے ہیں، ہم ایک نئے نظام کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے