قائم علی شاہ

چیئرمین بلاول نے مراد علی شاہ کا انتخاب بالکل ٹھیک کیا ہے۔ قائم علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول نے مراد علی شاہ کا انتخاب بالکل ٹھیک کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کا انتخاب بالکل ٹھیک کیا ہے۔ لوگ کچھ بھی کہیں، پیپلز پارٹی اپنا کام کرتی رہے گی، تنقید وہ کریں جنہوں نے خود بھی کچھ کیا ہو۔

قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جو کام 15 سال میں ہوا ہے، وہ اس سے پہلے 40 سال میں نہیں ہوا۔ منشور تو صرف پیپلزپارٹی نے دیا ہے، دوسری جماعتوں کو پتہ نہیں کیسے ووٹ مل گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے پوچھنے والے بتائیں کہ انہوں نے گزشتہ 40 سال میں کیا ہو، لوگوں کو امید بھی اسی سے ہوتی ہے جو کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے