عائشہ غوث پاشا

معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے لہٰذا پاکستان نے ڈیفالٹ کیا نہ کرے گا، عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشاہ نے کہا ہےکہ پاکستان کے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے لہٰذا پاکستان نے ڈیفالٹ کیا نہ کرے گا۔ پاکستانی عوام دیوالیہ ہونے کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، پاکستان نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تمام پیشگی اقدامات کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور اب تک کوئی ایسی ذمہ داری نہیں جو پاکستان نے پوری نہ کی، آئی ایم ایف سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے جو مثبت انداز میں مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ پاس کرلیا جس کے نوٹیفکیشن بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ امیر طبقے کو حاصل سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں، زیادہ بجلی اورگیس کا استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف بڑھایا گیا ہے، بجلی اور گیس کی سبسڈی صرف غریب طبقات کے لیے ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کی ایک وجہ بین الاقوامی حالات بھی ہیں لیکن پاکستان کے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے، ملک میں بہت جلد معاشی استحکام بحال ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے