ناصر حسین شاہ

پی پی الیکشن میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں چاہتی، ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی پی الیکشن میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ بالا سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے بہرہ مند گنی صاحب نے قرار داد کی مخالفت کی ہوگی اگر وہ خاموش بھی رہے ہیں تو انہیں نوٹس دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں وہ الیکشن کا التواء چاہتے ہیں، کبھی موسم کا بہانہ، کبھی سیکیورٹی تھریٹ اور اب کووڈ کا بہانہ آگیا ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ اجلاس میں 14 لوگ موجود تھے، جن میں کچھ لوگ الیکشن نہیں چاہتے، پیپلز پارٹی الیکشن میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں چاہتی۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ یقین ہے چیف جسٹس پاکستان (سی جے پی) کے ہوتے ہوئے الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے