ایپل کمپنی

ایپل سب پر بازی لے گیا کیوں کہ اب آئی فون 13 وہاں بھی کام کرے گا جہاں موبائل سگنل نہیں ہوں گے

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل سب پر باز ی لے گیا، کیوں کہ آئی فون 13 اب ان علاقوں میں بھی کام کرے گا جہاں موبائل سگنل نہیں ہوں گے۔ نائن ٹو فائیو میک کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف ایپل تجزیہ کار منگ چی کوو کا خیال ہے کہ اگلی نسل کا ہینڈسیٹ نچلے زمینی مدار  (LEO) سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے والا پہلا فون ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اگر  واقعی ایسا ہوتا ہے تو  یہ آئی فون 13 کے مالکان کو ایسے مقامات سے بھی کال کرنے اور  پیغامات بھیجنے کے قابل بنائے گا جہاں روایتی موبائل سروس دستیاب نہیں ہے یا کسی خرابی کا شکار  ہے۔ منگ چی کوو کے اندازے کے مطابق ایپل اس ٹیکنالوجی کو آئی او ٹی ڈیوائسز اور طویل عرصے سے خبروں میں موجود ایپل کار میں بھی استعمال کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کوو کا کہنا ہے کہ یہ سہولت کوالکوم کے خصوصی ایکس 60 موڈیم کی مدد سے فراہم کی جا سکتی ہے جب کہ ایپل کچھ سال سے انٹیل کی ٹیم اور  متعلقہ آئی پی کی خریداری کے بعد اپنے موبائل موڈیم پر کام کر رہا ہے۔ تاہم، رپورٹ واضح نہیں کرتی کہ آیا آئی فون کے مالکان کو کسی بھی سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی تک رسائی کے لیے اضافی ادائیگی کرنا پڑے گی یا یہ موجودہ اسمارٹ فونز  پر  جی پی ایس کمیونیکیشن کی طرح دستیاب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے