شہبازشریف

مشکل فیصلے معیشت کی بحالی اور پاکستان کوڈیفالٹ سے بچانےکیلئے کئے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مشکل فیصلے معیشت کی بحالی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں، ملاقاتوں میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ریاست پہلے جبکہ سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت حکومت لی، معاشی تباہی کے ذمہ داران کے برعکس ملکی ترقی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر عملدرآمد سے ہم بجلی کی پیدوار کا انحصار درآمدی تیل پر کم کرکے قابلِ تجدید ذرائع برؤئے کار لائیں گے۔ ہم ترجیحی بنیادوں پر 6-7 ہزار میگاواٹ قابلِ تجدید بشمول سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے