نواز شریف

لاڈلےکا4 سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا، نواز شریف

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لاڈلےکا4 سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا، پہلے دن سے حکومت میں آنےکا مخالف تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف ملک بچانے کے لیے حکومت میں آنا قبول کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز ، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب شریک ہیں، اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں، قائد ن لیگ نواز شریف بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس میں مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے کی تجویز دی ، ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے فل کورٹ کا مطالبہ نہیں مانا گیا، ہمیں نظر ثانی میں جانا ہے یا خاموش رہنا ہے، فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی پارٹی قیادت سےقبل ازوقت انتخابات کےآپشن پربھی بات چیت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے