لیاقت علی خان کا یومِ شہادت، صدر، وزیرِ اعظم، شہباز شریف کا خراجِ عقیدت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائدِ ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں پاکستان کی آزادی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قائدِ ملت کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت علی خان جدوجہد آزادی میں بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ لیاقت علی خان قربانی، سادگی اور شائستگی کی علامت تھے، انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح و دیگر کے ساتھ مل کر پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔  نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئیے لیاقت علی خان کے تعاون اور وژن کو خراجِ تحسین پیش کریں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت علی خان ایک مخلص نظریاتی انسان تھے، پاکستان کے اسلامی جمہوری تشخص میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ شہباز شریف نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہیدِ ملت سمیت بانیانِ پاکستان اور تحریکِ پاکستان کے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے