مسلم لیگ ن

مسلم لیگ (ن) کی ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر اتفاق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائدین نے آئندہ انتخابات میں حکمت عملی سے متعلق مشاورتی عمل تیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قائدین نے 4 نومبر کو ہونے والے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس کے ایجنڈے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انتخاب پر مشاورت کی۔ ملاقات میں آئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف جلد ہی تمام صوبوں کا دورہ کریں گے جن کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 20 سے زائد امیدواروں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ٹکٹوں درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے