سینیٹ

مسلم لیگ ن کی جانب سے ہزارہ صوبے قیام کا بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ  ن کی جانب سے ہزارہ صوبے کہ قیام کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر صابر شاہ نے ہزارہ صوبے کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش کیا۔  صابر شاہ کا کہنا تھا کہ  آئین پاکستان میں ترمیم کرکے ہزارہ کو صوبہ بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں مختلف قانونی اور آئینی ترامیم کے بل پیش کئے گئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صابر شاہ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل پیش کردیا۔

واضح رہے کہ  مسلم لیگ ن کے سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ یہ ترمیم ہزارہ کو صوبہ بنانے کے حوالے سے ہے، ہزارہ کو صوبہ بنانے کے لئے وہاں کے عوام نے جانیں دی ہیں، آئین پاکستان میں ترمیم کرکے ہزارہ کو صوبہ بنایا جائے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی ہزار صوبے کے قیام کے بل کی حمایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے