یوٹیلٹی اسٹورز

پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے چینی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو 140 روپے کلو چینی فراہم کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کے مطابق 2100 یوٹیلیٹی اسٹورز اور 750 فرنچائزڈ اسٹور پر چینی دستیاب ہوگی۔ سستی چینی سے متعلق پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

پنجاب حکومت کے مطابق ہر خاندان ایک ماہ میں 5 کلو چینی حاصل کرسکے گا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے