پشاور (پاک صحافت) رہنما ن لیگ امیر مقام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کبھی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کیا ایجنڈا ہے، پوری قوم نے 9 مئی کو دیکھ لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے تو فوجی تنصیبات اور ملکی املاک پر حملے کروائے تاہم ہم نوازشریف کی قیادت میں ملک کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی ترقی کیلئے سخت محنت کی۔ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، مسلم لیگ (ن) کبھی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ پاکستان پر استحصالی قوتوں کا قبضہ ہے، ملک میں جمہوریت مجبوریت کا دوسرا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں 24 ارکان کی حاضری پر مشتمل اسمبلی 29 بل پاس کرے اور 85 اراکین پر مشتمل کابینہ ہو تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
Short Link
Copied