طلال چوہدری

پاکستان کو چلانے کیلئے نواز شریف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ملک کی حالیہ سیاسی صورت حال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کے مختلف امور سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر و  اپوزیشن لیڈر شہباز  شریف کا رابطہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، بلکہ سب نواز شریف کے بیانیئے کے پیچھے کھڑے ہیں۔ پی پی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اگر پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے علیحدہ نہ ہوتی تو یہ حکومت نہ ہوتی۔ طلال چوہدری کاکہنا ہے کہ پاکستان کو چلانے کیلئے نواز شریف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، نون لیگ پاکستان کو آگے لے کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے