مسلم لیگ ن

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کر دیے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے پرویز رشید کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔ نواز شریف کے دیرنیہ ساتھی ناصر بٹ کو بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے طلال چوہدری کو بھی سینیٹ کے لیے ٹکٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ پارٹی کی جانب سے آج شام تک تمام نشستوں پر امیدواروں کو آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر سعید الہی نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ڈاکٹرسعید الہی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے حاصل کئے ہیں، قیادت جو فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے