کامران ٹیسوری

فواد چوہدری صاحب کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ وہ رن آؤٹ ہو چکے ہیں، کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ٹی آئی رہنما کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ وہ رن آؤٹ ہو چکے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں 10 فیصد سے زائد ووٹ نہیں پڑے، کراچی کا ووٹر ناراض ہے، اس لیے ووٹ کیلئے نہیں نکلا، ماضی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کو دیا گیا، 2018 میں بھی کہا تھا ان کو لا تو رہے ہیں لیکن کچھ ڈیلیور نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میں مڈل کلاس کا آدمی ہوں، ان حالات میں خرچے ہی پورے نہیں ہوتے، اس وقت کراچی بخشش پر چل رہا ہے، مقتدر حلقے اس وقت کسی قسم کی سیاست میں ملوث نہیں، وقت کی ضرورت ہے ہم سب متحد ہوں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ میرے پاس مؤکل ہے اس کے ساتھ مل کر طے کرلیا ہے کوئی کسی پر الزام نہیں لگائے گا، میرا مؤکل بہت طاقتور ہے اگر اپنی پر آ جائے تو اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مؤکل عوام ہیں۔

واضح رہے کہ کامران ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے کئی بار ایم کیو ایم چھوڑنے والوں کو واپسی کی دعوت دی، ایم کیو ایم پاکستان میں جو بھی آئے گا ہم اس کو عزت و احترام دیں گے، خالد مقبول ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عشرت العباد کی الگ سے شناخت نہیں، وہ واپس آکر کام کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، آفاق احمد نے ابھی تک ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے کے جذبے کا اظہار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے