بلاول بھٹو زرداری

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلہ، بلاول کا اظہار افسوس

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے  کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ جبکہ حکومت سے مطابلہ کیا کہ زلزلے کے زخمیوں کی فوری داد رسی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی کے زلزلے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومتیں زلزلے کے زخمیوں کی صحت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ وفاقی اور بلوچستان حکومتیں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کریں۔ انہوں  نے ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت  کو بھی ہدایت کی کہ زلزلہ متاثرین کی فوری مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے