عظمی بخاری

شاندانہ گلزار نے مریم نواز کیخلاف نامناسب بات کی، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز کے خلاف نامناسب بات کی، شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار پی ٹی آئی کی رکن ہیں نہ سنی اتحاد کی، ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی ہے، ان کو اب ایف آئی اے انکوائری میں ثبوت دینے ہوں گے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شاندانہ گلزار کو عورت کارڈ استعمال کرنے نہیں دیں گے، ان کے پاس جو آڈیو ہے وہ دیں اس کا فرانزک کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے