بلاول بھٹو

مزدوروں اور کسانوں کو اسمبلیوں میں نمائندگی دلائیں گے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم مزدوروں اور کسانوں کو اسمبلیوں میں نمائندگی دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی، مزدور خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔ آئندہ الیکشن میں عوام نے مینڈیٹ دیا تو ملک بھر کے محنت کشوں کے لیے بینظیر مزدور کارڈ لائیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ آج شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت اور پاکستان کے محنت کشوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ عمران خان دور میں جتنا ظلم مزدوروں، کسانوں اور تنخواہ دار طبقے پر ہوا ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، انہوں نے پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنے اے ٹی ایمز اور امیر طبقات کو نوازنے والی پالیسیوں کا خمیازہ اب ملک بھگت رہا ہے، پیپلز پارٹی آج غریب عوام کو عمران خان رجیم کی تباہیوں سے بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں پہلی بار مزدور پالیسی کا اجرا، ٹریڈ یونینز کے حقوق کو شہید بھٹو نے متعارف کرایا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مزدوروں کے حقوق و تحفظ کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے