مریم اورنگزیب

کالے قانون کی بھرپور مذمت و مزاحمت کریں گے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس کالا قانون ہے جس کی مسلم لیگ ن بھرپور مذمت و مزاحمت کرے گی اور اسے چیلنج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے چیئرمین نیب کی تقرری سےمتعلق آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے اور سیاسی انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے قانون بدلا گیا ہے۔ اس آرڈیننس سے ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلے گا۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی نیب آرڈیننس کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے