عمران خان پرانے ٹوئٹس

غیر ملکی امداد کسی بھی قوم کے لیے ایک لعنت سے کم نہیں، عمران خان کے پرانے ٹوئٹس وائرل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم اعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب سے امداد ملنے پر شکریہ ادا کرنے کے بعد ان کے پرانے ٹوئٹس وائرل ہو گئے، جس میں موجودہ وزیر اعظم نے بیرونی قرضے کو ایک لعنت قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ سعودی عرب اور امریکا کے پاس امداد کیلئے جانا شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں سعودی عرب سے امداد ملنے کے بعد سعودی شہزادے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، جس پر عمران خان کے پرانے ٹوئٹس وائرل ہو گئے۔ 18 مئی 2012 میں عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ غیر ملکی امداد کسی بھی قوم کے لیے ایک لعنت سے کم نہیں، پی ٹی آئی پاکستان کو غیر ملکی امداد پر انحصار سے روکے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت جب عمران خان پاکستان کے موجودہ وزیراعظم ہیں تو انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا بشمول اب جب دنیا کو اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں سعودی عرب نے غیر ملکی کرنسی کی مد میں 3 ارب ڈالر اور تیل کی درآمدات کے لیے مؤخر ادائیگیوں میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر دیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے