ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی۔ ہانیہ عامر نے گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ کی ایپ انسٹاگرام پر  ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں انگوٹھی پہنے ہوئے مداحوں کو سرپرائز دیا۔ تاہم اپریل کی پہلی تاریخ ہونے کے باعث ابتداء میں اسے اپریل فول سمجھا گیا تاہم ادکار عمر مختار  کی مبارک باد نے مداحوں کے شک کو یقین میں بدل دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر کی جانب سے یکم اپریل کو  منگنی کی خبر شیئر کیے جانے کے باعث مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے اپریل فول تصور کیا لیکن کچھ دیر بعد ہانیہ کے دوست عمر مختار نے انہیں اور گلوکار شمعون اسماعیل کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ کی۔ جس کے بعد عمر مختار کی اسٹوری کو ہانیہ عامر اور شمعون اسماعیل دونوں نے اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا جس نے مداحوں کو یقین کرنے پر مجبور کردیا کہ شوبز کی دو اہم شخصیات نے منگنی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور گلوکار کو منگنی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شرو ع ہوگیا تاہم اب ہانیہ کی قہقہے لگاتی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ اداکارہ کی منگنی کی خبر صرف ایک مذاق تھی۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی تصدیق کے باوجود ہانیہ عامر  ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہی ہیں اور مداحوں کی جانب ہانیہ کے لیے تنقید اور  تعریف دونوں طرح کے ایموجیز شیئر کیے  جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے