بلاول بھٹو اور مریم نواز کے مابین اہم ملاقات، کیا ہے اصلی کہانی جانیئے اس رپورٹ میں

بلاول بھٹو اور مریم نواز کے مابین اہم ملاقات، کیا ہے اصلی کہانی جانیئے اس رپورٹ میں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اب مل کر چلیں گے اور لڑانے والوں کی باتوں میں نہیں آئیں۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ گرفتاریاں ہوئیں تو سخت احتجاج کیا جائے گا اور حکومت کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کے فیصلوں پر من و عن عمل کرنے پر بھی اتفاق کیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں اتحاد اور احترام کا رشتہ ہر روز مضبوط ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز سے بلاول بھٹو کی ملاقات میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پی پی اور ن لیگ کی رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک کے دوسرے مرحلے میں رویہ اور انداز مزید جارحانہ کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے گرفتاریوں کی صورت میں سخت احتجاج کرنے اور 13 دسمبر کے جلسے کے بعد پی ڈی ایم کے اجلاس میں سخت موقف اورت احتجاج کی تجاویز دینے کا بھی فیصلہ کیا، پی پی اور ن لیگ اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے پلیٹ فارم پر مشترکہ موقف اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو انتخابی اتحاد میں بدلنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے