ابراہیم رئیسی

غزہ سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کو سراہتا ہوں، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، غزہ سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کو سراہتا ہوں، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج اسلام آباد سے لاہور پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن سمیت دیگر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر نے مزار اقبال آمد پر گفتگو میں کہا کہ پاکستانیوں اور ایرانیوں کے دل ہمیشہ جڑے رہیں گے، پاکستان آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، علامہ اقبال نےپیغام دیا کہ کیسےجبر کےخلاف کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا، پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے، علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا، کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہو پایا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے