مریم نواز

مریم نواز نے 2 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے 2 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

عام اتنخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل آخری دن ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میانوالی کے بعد آج لاہور کے حلقہ این اے 122 سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے، اس حلقے سے مصطفیٰ کمال اور قادر مندوخیل بھی الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے