مریم نواز

مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلا دیئے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلا دیئے۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  عمران خان بس یہی کہتے ہیں کہ ‏روٹی مہنگی تو کم کھاؤ ، میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو  میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کے حالیہ بیانوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کچھ نہیں کرسکے،  وہ تو بس کہتے ہیں کہ پیٹرول مہنگا ہے تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟ خواتین سے زیادتی ہے تو گھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان پر مزید طنز کرتے ہوئے لکھا کہ شہداء کے لواحقین صبر کریں، میں کیا کروں؟ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم بس ملک پر عذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں!

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے