نواز شریف

عمران خان اوراس کے حواریوں کو عبرتناک سزا دے کر آئینی ذمہ داری پوری کی جائے، نواز شریف

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ویزیر اعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ الیکشن میں دھاندلی کے تمام مجرموں کو عبرتناک سزا دے کر آئینی ذمہ داری پوری کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے جاری بیان میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ‏الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ ڈسکہ میں عمران خان اور حواریوں نے کس طرح الیکشن چوری کیا اور عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2018  میں  RTS  کیونکر بند کیا گیا، اس رپورٹ کے آنے کے بعد کیا کوئی شک و شبہ باقی رہ گیا ہے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ سے متعلق  ایک بیان میں کہا تھا کہ ووٹ چوری ثابت ہو چکی، عمران نیازی بتائیں اب کس چیز کا انتظار ہے؟ عمران نیازی صاحب طاقتور ہیں، لائیں خود کو قانون کے نیچے؟ شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے