انوار الحق کاکڑ

ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ کے خلاف بھرپور مہم جاری رہے گی، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ  بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کام ہورہا ہے، سول ادارے اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں، ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ کے خلاف بھرپور مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو دستیاب وسائل کے تحت بھرپور کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی طے کرے گی۔ اجلاس کے دوران انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی چوری، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف فیصلے کیے گئے ہیں، کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جتنے بھی وقت کے لیے رہیں بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کسی کو بھی پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں، غیر قانونی رہائشی غیرملکیوں کو جلد ان کے ملکوں میں واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے پالیسی ترتیب دی گئی ہے، ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے