آصف زرداری

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ لاہور دورے پر آئے آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن کے صدر ذکا اشرف، بزنس مین ملک ریاض، صحافی سہیل وڑائچ، صحافی عامر میر، صنعتکار فواد مختار، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے بھی تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے