مرتضی وہاب

مرتضیٰ وہاب نے فواد چوہدری کو کھری کھری سنادی

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو کھری کھری سنادی، انہوں نے فواد چوہدری کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جولائی 2018 کے سلیکشن سے پہلے قوم کو سہانے خواب دکھائے، پی ٹی آئی نے صرف ایک کام کیا ہے وہ ہے یو ٹرن لینا۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر جوابی وار کردیے۔ کراچی سے جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان فوادچوہدری نے بہت غلط بیانیاں کی ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمان میں کھڑے ہو کر عوام دشمن پالیسیز پر تنقید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو بلڈنگیں گرانے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا، اسے کمرشلائز کس نے کیا؟ اگر سوالات اٹھائے جاتے ہیں تو آپ الزامات پر آجاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا یہ آرٹیکل 140 صرف سندھ کے لیے ہے؟ آپ نے بشمول اسلام آباد سمیت کسی جگہ لوکل حکومت نہیں چلنے دی،  مقامی حکومت کا نظام صرف سندھ میں چلا گیا اور مکمل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے