ناسا کا جہاز سورج تک پہنچ گیا

ناسا کے خلائی جہاز نے نئی تاریخ رقم کردی، بالآخر سورج کو بھی چھو لیا

نیویارک (پاک صحافت) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا جہاز نے نئی تاریخ رقم کر دی، بالآخر سورج کو بھی چھولیا۔یاد  رہے کہ  ناسا کی جانب سے 2018 ء میں ایک خلائی جہاز سورج کے مدار میں جانے کے لیے لانچ کیا گیا تھا جس نے بالآخر سورج کو چھو لیا ہے

تفصیلات کے مطابق کے مطابق پارکر نامی اس سپیس کرافٹ نے رواں سال اپریل میں سورج کے اوپری ماحول ’کورورنا‘ (Cororna) کو عبور کیا۔ پارکر نے کورورنا کو آٹھویں کوشش میں عبور کیا۔ رپورٹ کے مطابق پارکر نے اس تاریخی کامیابی کو پانے کے لیے کورونا سے گزرتے ہوئے 2370 فارن ہائیٹ (تقریباً 1298 سینٹی گریڈ) درجہ حرارت اور زمین کی نسبت 500 گنا زیادہ تابکاری کو برداشت کیا۔

واضح رہے کہ اگرچہ پارکر نے کامیابی اپریل میں حاصل کر لی تھی تاہم سائنسدان اب تک پارکر سے ڈیٹا موصول ہونے کا انتظار کرتے رہے اور اب ڈیٹا موصول ہونے پر اس کے سورج کو چھونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ناسا کے سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر تھامس زربکین کا اس کامیابی پر کہنا ہے کہ ”پارکر سولر پروب کا سورج کو چھونا ’سولر سائنس‘ میں ایک یادگار لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن جیسے مسائل کی وجہ قرار

(پاک صحافت) سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال موجودہ عہد کے نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے