مرتضی وہاب

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے صنعتی و تجارتی مراکز میں فائر سیفٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بریسٹر مرتضیٰ وہاب نے  سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قائم تمام صنعتی و تجارتی مراکز میں 30یوم کے اندر فائر سیفٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  کے احکامات کے تحت کراچی میں قائم تمام صنعتی و تجارتی مراکز میں 30یوم کے اندرفائر سیفٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہوگا، بصورت دیگر ان صنعتی یونٹس و تجارتی مراکز کے خلاف سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے  سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021ء کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کے ایم سی کی دو اہم قراردادوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے منظور کی گئی دوسری قرار داد کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں / سڑکوں پر واقع عمارتوں کی 180 روز میں تزئین وآرائش، رنگ و روغن مکمل کرنے اور اسٹرکچرل نقائص دور کرنے کا پابند کیا گیا ہے جس میں تاخیر کی صورت میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کا اہم کام کراچی کے حوالے سے قانون سازی کرنا بھی ہے، اس اہم کام کو ایک بار پھر شروع کر دیا ہے اور اس ضمن میں کے ایم سی نے دو قرار دادیں منظور کی ہیں جنہیں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت قانون کی شکل حاصل ہے۔ مرتضی وہاب کے مطابق کراچی میں جتنے بھی کمرشل مراکز اور صنعتی ادارے ہیں ان میں آگ لگنے سے حفاظت کے لیے ضروری آلات نصب ہونا اور عمارت کے اندر فائر ایگزٹ بنانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے