پیٹرول

پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) بجلی بم کے بعد عوام پر  ایک بار پھر پیٹرول بم بھی گرنے کو تیار ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرکے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم عمران خان اور وزارت خزانہ کے حتمی فیصلے کے بعد ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ لیوی اور ٹیکسز کی موجودہ شرح پر کیا گیا ہے تاہم حکومت ٹیکسز اور لیوی میں ردودبدل کرکے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل وزارت خزانہ کرے گی۔

واضح رہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول ساڑھے 6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے، مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٓٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے ہوتا ہے، 15 اکتوبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے