مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے وزیراعلی سندھ کا حلف اٹھا لیا

کراچی (پاک صحافت) تیسری بار وزیراعلی سندھ منتخب ہونے والے سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کی حلف برداری کے بعد سندھ میں نگران حکومت کا دور ختم ہوگیا اور پیپلز پارٹی کی حکومت اقتدار میں آگئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو، فریال تالپور اور نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ نے حلف اُٹھانے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلی سندھ منتخب ہوئے اور پہلی بار دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے