شامی فوج نے اسرائیل کی جانب سے کیا جانے والا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

شامی فوج نے اسرائیل کی جانب سے کیا جانے والا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

اسرائیل نے جمعرات کو شام کے صوبہ حماہ پر میزائلی حملہ کیا جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا، سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ کے شہر مصیاف کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا۔

شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ اسرائیل نے یہ میزائل لبنان کے شہر طرابلس سے داغے تھے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی  شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے