امتیاز شیخ

عمران خان کے پونے چار سال کے دور حکومت میں آمرانہ نظام نافذ تھا، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پونے چار سال کے دور حکومت میں آمرانہ نظام نافذ تھا، جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعت کے اندر آمرانہ نظام کا پی ٹی آئی کے کئی رہنما اعتراف کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے عمران خان سے پوچھے گئے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن کے سوال نے عمران خان کا حقیقی چہرہ بےنقاب کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریکِ انصاف میں انصاف کے فقدان کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اظہارِ ناپسندیدگی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حقیقی آزادی ٹرانسمیشن میں کارکن کو سخت سوال سے روک دیا گیا تھا۔ کارکن شیر افضل نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ بونیر میں آپ کی پارٹی میں انصاف ہے یا نہیں؟ سوال کا جواب دینے کی بجائے عمران خان نے کارکن سے مائیک واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل کسی اور سے سوال پوچھو یہ کوئی سوال نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے