مراد علی شاہ

حالیہ سیلاب سے سندھ میں ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب نے صوبے بھر میں تباہی مچادی ہے سندھ میں ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود سے اچھی میٹنگ رہی، سکھر حیدرآباد موٹروے، عمرکوٹ، کیٹی بندر گھارو کی شاہراہوں پر بات ہوئی۔ انڈس ہائی پر 8 سے 10 فٹ تک پانی ہے این ایچ اے کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں، سندھ کی زمین پر 120 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا جس سے تباہی ہوئی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں میرا تیسرا چکر ہے ابھی آگے جارہا ہوں، ہم متاثرہ علاقوں میں جارہے ہیں جب ہی تو لوگ ہمیں شکایات کررہے ہیں، متاثرین کی حکومت سے شکایات اور ڈیمانڈ کرنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں سے بھی اگر خیمے ملتے ہیں تو وہ ہم خریدنے کے لئے تیار ہیں، ہم نے اپنے لوگوں کو شیلٹر دینا ہے، ہم نے راشن خریدنا ہے ہم نے ریٹ اور معیار دیکر سپلائی کی دعوت دی۔ سندھ پر بہت بڑی آزمائش ہے میں خود سندھ بھر کا دورہ کررہا ہوں، ہم لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے