احسن اقبال

ہم عمران خان کو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ بیٹھ کر ہم سے بات کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ بیٹھ کر ہم سے بات کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، سال 2013 میں بھی ہمیں پاکستان ایسے ہی حالات میں ملا تھا، ملک لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور اس وقت دنیا ہمیں دہشتگردی کی نظر سے دیکھتی تھی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے مسلح افواج سے کہا کہ ہماری دہشتگردی کے خلاف جنگ آئندہ نسلوں کے لیے ہے جس میں پاک فوج، پولیس اور سکیورٹی کے دیگر اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور ہم نے دہشتگردی کے اس عفریت پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں میں جکڑا ہوا پاکستان، بجلی بحران کا بھی شکار ہے، سابق دور میں 4 برس کے دوران ملک کا برا حال کر دیا گیا لیکن ہم انشاءاللہ بحرانوں کو شکست دیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے