محسن نقوی

محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو وزیر داخلہ پاکستان تعینات کیا جارہا ہے، کابینہ کے پہلے مرحلے میں محسن نقوی بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔ کابینہ کی تشکیل اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے کیونکہ حکومت کے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے معاملات طے نہیں ہوئے ہیں اور ہفتے کے روز صدر پاکستان کا انتخاب ہونا ہے اور اتوار کو متوقع طور پر نومنتخب صدر اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

جس کے بعد حکومت اور ایم کیو ایم میں دوبارہ سے معاملات طے ہوں گے جس کے بعد کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور پھر کابینہ کا حلف نئے منتخب ہونے والے صدر لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی بطور آزاد امیدوار سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے